جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قیادت کریں گے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم سے دور اوپنر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔

احمد شہزاد جو کئی سالوں سے قومی کرکٹ سے دور اور ان دنوں اپنے کھیل سے زیادہ پاکستانی کرکٹ اور پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے زیادہ خبروں میں ہیں۔ انہوں نے قومی کپتان بابر اعظم کے حوالے سے دعویٰ کر دیا ہے۔

احمد شہزاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔ اگر انہوں نے خود کپتانی نہ چھوڑی تو پی سی بی انہیں برطرف کر دے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چیمپئینز ٹرافی سے قبل بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کر چکے اور میں بھی سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کا اب یہی راستہ ہے۔

اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بورڈ حکام پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ کنیکشن میٹنگ میں کپتانی یا سینٹرل کنٹریکٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس سے تو بابراعظم کی کپتانی یقینی طور پر خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان کی انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسانے کی حکمت عملی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں