ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

چیمپئنزٹرافی 2025، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی ہے، بنگلہ دیش کوپہلے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بنگلہ دیش اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جبکہ بنگلہ دیش آخری میچ 27 فروری کو پاکستان کیخلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹکراؤ ہوگا، روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل ایونٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ایجنسیز، تمام اداروں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا انگلینڈ میچ کی سیکیورٹی پر12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، کھلاڑیوں کی رہائشگاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر اسنائیپرز تعینات ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات پر مؤثر پیٹرولنگ کریں، سیف سٹیز کیمروں سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم، اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، وسیم جعفر

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا بلا تعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں، کھلاڑیوں کے روٹس، اسٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں