پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے اپنے وعدے کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرنے والے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کارکنوں کی محنت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ میں وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ آپ ورکرز کے لیے ایوارڈ کا اعلان کریں۔
محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی اور کہا آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں کے ساتھ ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ساتھ کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر مزدورں نے محسن نقوی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔
چیمپئنز ٹرافی: 2017 کی فاتح ٹیم اور 2025 کے پاکستانی اسکواڈ میں کیا مماثلت؟
یاد رہے کہ چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا آج افتتاح ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہیں۔