آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں جوش انگلس کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 352 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔
جوس انگلس نے ناقابل شکست 106 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، میتھیو شوٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، الیکس کیری نے بھی 69 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
مارنوس لبوشین 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹریوس ہیڈ 6 اور کپتان اسٹیو اسمتھ 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ، جوفرا آرچر، بریدون کرس، عادل رشید اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا۔
بین ڈکٹ نے 143 گیندوں پر 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 17 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ جو روٹ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
فل سالٹ 10 رنز بنا کر الیکس کیری کے ناقابل یقین کیچ کی بدولت پویلین لوٹ گئے، جیمی اسمتھ 15 رنز بناسکے، ہیروی بروک 3 رنز بنا کر زمپا کا نشانہ بنے، کپتان جوز بٹلر 23، لیام لیونگسٹن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
آسٹریلیا کی جانب سے بین دروشوئس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور مارنوس لبوشین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے، انگش ٹیم نے پانچ میچز میں 3 جیتے 2 آسٹریلیا کے نام رہا جبکہ دونوں ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے کیخلاف پاکستان میں کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو کمزور ڈیتھ بولنگ اور اسٹار بلے باز ناکامی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب بھارت نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں بھارتی ٹیم کے بیٹر اور بولرز کی مشترکہ امتزاج نے انہیں جیت سے ہمکنار کیا تھا۔
جبکہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی تھی، گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔