ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کا جنوبی افریقا کو 180 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

جو روٹ 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جوفرا آرچر نے 25، بین ڈکٹ نے 24 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ملڈر اور مارکو جینسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیشو مہاراج نے دو وکٹیں لیں۔

 انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں