ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، 6 کھلاڑی آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جہاں انگلش ٹیم نے 6 وکٹ نقصان پر 114 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ اور جنوبی آفریقا کی ٹیمیں آج گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، آج کے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ بی سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے میچ کے بعد ہو گا، انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے لیکن اگر انگلینڈ کی ٹیم آج کا میچ بہترین ریٹ سے جیت گئی تو افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ جائیں گی۔

اگر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تو، جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں