اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف آج پاکستان ٹیم کن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ہے جس کا انتظار وہ شاہکار آنے کو ہے تیار! دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے کچھ گھنٹے بعد دبئی کے اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والا ہے۔

پاکستان جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، اپنا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا ہے۔ اب نیا مقابلہ ہے، اس میچ کے لیے پاکستان کتنی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف آج پاکستان صرف ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی فخر زمان کی جگہ شامل ہونے والے اوپنر فخر امام کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آج بھارت کے خلاف صرف ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گا اور وہ تبدیلی فخر زمان کی جگہ امام الحق کی انٹری ہوگی۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی فائنل الیون ممکنہ طور پر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں