بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد اس بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔
ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بلیو شرٹس کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے فوری بعد 9 مارچ کو کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے اس سب سے بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔
گزشتہ روز سیمی فائنل میں بھارت کے آسٹریلیا کو ہرانے کے فوری بعد فائنل ٹکٹوں کی مانگ میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوا اور شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کے حصول کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارمز پر آنا شروع کر دیا ہے۔
بھارت کے سینئر صحافی امول کرہڈکر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی مانگ کا اسکرین شاٹ منسلک کیا۔ اس تصویر میں 14 ہزار سے زائد لوگوں کو ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی ورچوئل قطار میں لگا دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کے پلیٹ فارم ویاگوگو نے پہلے ہی پلیٹ فارم پر ٹکٹسں دستیاب کرا دیے ہیں، جہاں وہ صارفین کو 6 لاکھ روپے تک میں ٹکٹ فروخت کررہے ہیں۔ اتنی زیادہ قیمت کے باوجود لوگ دھڑا دھڑ یہ ٹکٹ خرید رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور اس میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔
چیمپئنز ٹرافی: ٹکٹ کی قیمت ’’صرف ایک کروڑ 52 لاکھ‘‘، مگر کس میچ کا؟
ماہرین اب تک ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہنے والی ٹیم بھارت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔
انڈین ٹیم نہ آئی، چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل دیکھنے اہم بھارتی شخصیت پاکستان آ گئی (ویڈیو)