منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف پہلی وکٹ جلد گر گئی ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی پہلی وکٹ جلد گر گئی اور اوپنر کوپر کونولے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس وقت کریز پر کپتان اسٹیو اسمتھ (7) اور ٹریوس ہیڈ 28 رنز کے ساتھ موجود ہیں جب کہ آسٹریلیا نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے ہیں

سیمی فائنل میچ کے لیے بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ کینگرو فائنل الیون میں زخمی ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے اوپنر میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست ہے۔ تاہم ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کو واضح برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں نے اب تک 151 میچز کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا نے 84 جب  کہ بھارت نے 57 میچ جیت رکھے ہیں جب کہ 10 میچز بے نتیجہ رہے۔

آج کا میچ انڈیا جیتا تو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ آسٹریلیا کی فتح کی صورت میں فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ فائنل میچ کی دوسری ٹیم کل (بدھ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کے درمیان لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں