جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ویڈیو: چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے والے مزدوروں سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو مزدورں نے چار ماہ کی دن رات کی انتھک محنت کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس غیر معمولی رفتار سے کام کے پایہ تکمیل پہنچنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے مزدوروں سے کیا گیا ایک وعدہ پورا کر دیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں دیے گئے ظہرانے میں 1500 سے زائد مزدورں نے شرکت کی۔ محسن نقوی ان کے ساتھ گھل مل گئے اور ساتھ ہی کھانا کھایا۔

اس موقع پر مزدور بہت خوش دکھائی دے رہے تھے اور کئی ورکرز نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کارکنوں کی محنت کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔ میں وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ آپ ورکرز کے لیے ایوارڈ کا اعلان کریں۔

 

محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی اور کہا آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں