افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران نے 177 رنز کی اننگز کھیل کر 28 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 326 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جو روٹ کی 120 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ابراہیم زدران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ابراہیم زدران نے 24 سال کی عمر میں 177 رنز کی اننگز کھیل کر 28 سال پرانا ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل انہوں نے 23 سال 76 دن کی عمر میں سری لنکا کے خلاف 162 رنز اسکور کیے تھے۔
اوپنر بیٹر کرکٹ کی تاریخ میں وہ واحد کھلاڑی ہیں جس نے 24 سال کی عمر میں 15 پلس رنز اسکور کیے ہیں۔
اس سے قبل 1997 میں انگلینڈ کے چارلوٹ ایڈورڈز نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 150 پلس رنز اسکور کیے تھے۔
زدران نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔
انہوں نے چند روز قبل لاہور ہی میں بنا انگلینڈ کے بین ڈکیٹ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکیٹ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 165 رنز بنائے تھے۔
اس کے ساتھ ہی افغان بیٹر نے اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 6 سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
ابراہیم زادران نے صرف 35 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، جس کے ساتھ وہ کوئنٹن ڈی کاک، ڈیرل مچل اور شبمن گل کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔