اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

آئی سی سی وفد کا چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی سی سی کے وفد نے آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی سی سی کے پانچ رکنی وفد نے کراچی، لاہور اور پنڈی اسٹیڈیم کے دورے کے بعد آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی وفد (جس میں سینئر مینیجر ایونٹس سارہ ایڈگر، سیکیورٹی مینیجر ڈیوڈ مسکر ودیگر نمائندے شامل ہیں) نے ملاقات کی جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد نے تینوں اسٹیڈیمز میں لاجسٹک اور سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی وفد کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام میگا ایونٹ سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اور تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے۔ یہ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے، ہم اس کے مطابق ہی انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پُر امن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ انجوائے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کے بعد اسٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی شائقین کرکٹ میچز سے پہلے سے بھی زیادہ محظوظ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں