جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

چیمپیئز ٹرافی 2025، آئی سی سی کا وفد نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں ہونے والی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی کا وفد نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی کے وفد کو اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تصاویر بنائیں، نئی بلڈنگ میں ہونے والے انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس سے قبل گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

- Advertisement -

اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔گورننگ بورڈ کو قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی موقف کو سراہا۔

چیئرمین پی سی بی اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اورکرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، تمام ٹیموں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔

چیئرمین پی بی سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کیخلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

اُنہوں نے مزید کہنا کہ چیمپیئز ٹرافی 2025 سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا، پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر محنت سے کام میں مصروف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں