جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا اہم اجلاس کل ہو گا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس کل سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر بات ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس کل سے دبئی میں ہوگا۔ 18 سے 21 اکتوبر تک ہونے والے اس اجلاس میں آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے معاملات اور اس حوالے سے اب تک کی اپ ڈیٹ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوں گے جو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز پر بھی بحث ہو گی اور ٹیسٹ کرکٹ کی ساکھ بچانے کیلیے مستقبل کے اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس شوپیس ایونٹ کے بہترین انعقاد کے لیے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں اور اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف تین ماہ کا قلیل عرصہ باقی رہ گیا ہے تاہم بھارت نے اب تک ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔ بھارت کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ تمام ٹیموں نے ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی یقین دہانی کرا دی ہے لیکن بھارت کی جانب سے اب تک ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال بھی بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں رخنہ اندازی کرتے ہوئے اسے ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ 10 سال سے بند ہے جب کہ بھارت نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2008 میں کیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت اگر پاکستان نہیں آتا تو۔۔۔۔۔، انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف نے کیا کہا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں