جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارتی میڈیا مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

تاہم ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت کھیل میں سیاست کو لے آیا اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے تین ماہ قبل اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، جس نے آئی سی سی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

بھارت اپنی من مرضی کرتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے طور پر کھیلنا چاہتا ہے تاہم پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور آئی سی سی کو خط لکھ کر ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آیا تو آئندہ پاکستان کسی بھی فورم پر بھارت سے نہیں کھیلے گا۔

پاکستان کی یہ دھمکی آئی سی سی کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2027 تک کے میڈیا رائٹس فروخت کرچکی ہے اور اس میں سب سے اہم شرط ہر ٹورنامنٹ میں ایک پاک بھارت میچ لازمی ہونا ہے۔ براڈ کاسٹرز کا آئی سی سی پر ٹورنامنٹ شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہے، ایسے میں بھارتی میڈیا مسلسل منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پہلے اس نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں کھیلا جا سکتا ہے، تاہم اس سارے معاملے سے جنوبی افریقہ ہی لاعلم نکلا۔

دو روز قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ چیمپئنز ٹرافی پر منگل کو آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل بھی سامنے آ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے اس جھوٹے دعوے کی پی سی بی ذرائع پہلے ہی تردید کرتے ہوئے ایسے کسی اجلاس کے انعقاد سے لا علمی ظاہر کر چکے تھے اور اب آئی سی سی نے بھی بھارتی میڈیا کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا ہے اور آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی انکار، شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق اب تک کوئی میٹنگ نہیں بلائی گئی ہے۔

بھارت کا انکار، پاکستان کا سخت موقف، آئی سی سی مشکل کا شکار؟

اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں