ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل امام الحق کی فرسٹ کلاس میں شاندار سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان ٹیم میں شامل کیے جانے والے اوپنر امام الحق نے ڈومیسٹک میں شاندار سنچری جڑ دی ہے۔

پاکستان کی میزبان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں دفاعی چیمپئن میزبان ٹیم کو نیوزی لینڈ سے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد دوسرا دھچکا فخر زمان کے زخمی ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے لگا۔

پی سی بی نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور وہ آج دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

تاہم پاکستانی شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ امام الحق نے میگا ایونٹ کے اس سب سے بڑے میچ سے قبل ڈومیسٹک میں شاندار سنچری اسکور کر کے اپنی فارم اور حریف ٹیموں کے لیے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کر دیے ہیں۔

امام الحق نے گزشتہ روز پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں 158 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ہے۔ اس سے قبل اوپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہئینز کی نمائندگی کرتے ہوئے 98 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ ان کی یہ فارم اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے لیے نیک شگون ہے۔

امام الحق پاکستان کی طرف سے 72 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 48.27 کی اوسط سے 20 نصف سنچریوں اور 9 سنچریوں کے ساتھ 3138 رنز بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جانا ہے۔ افتتاحی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے لیے یہ میچ ڈو آر ڈائی کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

پاکستان کو اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کو بھاری مارجن سے شکست دینا ضروری ہوگا۔

امام الحق ثابت کر دے کہ ۔۔۔۔، سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں