پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ کے لیے کریز پر موجود ہیں تاہم انہوں نے آغاز میں ہی ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ایونٹس میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔
بابر اعظم نے بھارت کے خلاف اس میچ میں 23 رنز بنائے۔ انہیں ہاردک پانڈیا نے وکٹ کیپر کے ایل راہول کی مدد سے آؤٹ کیا۔ قومی بیٹر نے مختصر اننگ میں پانچ چوکے لگائے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 اردو خبریں
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ کیخلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ یہ سنگ میل 123 ویں اننگ میں حاصل کر کے ہاشم آملہ کے ہم پلہ بن چکے ہیں جب کہ تیز ترین پانچ ہزار رنز 97 اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔