چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہوچکا ہے سنسنی خیز میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کیے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے۔ اس سنسنی خیز میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے متعلق اپنے عزائم ظاہر کیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا ہے اور اس مقابلے کے لیے پوری ٹیم مکمل تیار ہے۔
اسٹار پیسر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔ پوری کوشش کروں گا کہ آج کے میچ میں بہترین بولنگ کروں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 اردو خبریں
شاہین شاہ نے کہا آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے کہ اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ: پاک بھارت ٹاکرا
بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھا میچ جیتا۔ پاکستان سے میچ کھیل کر ہمیشہ بہت مزا آتا ہے۔