ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

بھارت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا؟ سابق کرکٹر کا دبنگ تجزیہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلیے ماہرین انڈیا کو فیورٹ ٹیموں میں شامل کر رہے ہیں مگر ایک سابق کرکٹر کے مطابق بھارت کا سیمی فائنل کھیلنا مشکل ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہوچکا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہیں۔ بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا اور کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

جہاں کئی سابق کرکٹرز اور تجزیہ کار بھارت کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار گردان رہے ہیں۔ وہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے دبنگ تجزیہ دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت سیمی فائنل نہیں کھیل سکے گا۔

ایک نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ دبئی میں بھارت کو ہرا دے گا اور انڈیا کا سیمی فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ کیویز کے تینوں اسپنرز سمیت فاسٹ بولنگ بھی تگڑی ہے۔ اگر وہ آج پاکستان سے میچ ہار بھی جاتے ہیں تو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کو مار دیں گے۔

احمد شہزاد نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کی اس بات میں دم ہے کیونکہ وہ ابھی دبئی سے کھیل کر آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دبئی کی پچز اسپنرز سے زیادہ فاسٹ بولرز کو سپورٹ کر رہی ہیں جب کہ بھارت اپنے ساتھ چار فاسٹ بولرز لایا ہے۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ جب دبئی میں اسپنرز سے زیادہ فاسٹ بولرز وکٹیں لے رہے ہیں۔ ایسے میں بھارت کے جسپرت بمراہ کا نہ ہونا اور محمد شامی کا انجری کے بعد طویل عرصہ بعد ٹیم میں کم بیک اثر ڈال سکتا ہے۔ تاہم انڈیا نے اگر بڑے میچ میں پریشر ہینڈل کر لیا تو وہ آگے تک جا سکتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے گروپ سے سیمی فائنل کے لیے محمد عامر نے افغانستان اور انگلینڈ کو چنا جب کہ احمد شہزاد کے خیال میں افغانستان اور جنوبی افریقہ اس گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔

’چیمپئنز ٹرافی کے لیے امام الحق کی سلیکشن 100 فیصد بنتی تھی‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں