آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے تاہم اس ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔
کرکٹ کے روایتی حریفوں کے پاک بھارت ٹاکرے کو اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے ہر شائق بے تاب ہے اور ٹکٹ کے حصول کے لیے پرامید ہے۔ اب ان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہوا۔ اس اہم میچ سمیت دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے ہونے والے تمام میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں شیڈول چاروں میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت پاکستانی وقت کے مطابق آج (پیر) شام پانچ بجے سے شروع ہو جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی: شائقین ٹکٹ کب اور کہاں سے خرید سکیں گے؟ تاریخ اور مقامات کا اعلان