آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 9 دن باقی ہیں بھارتی اسکواڈ میں فاسٹ بولر جسپرت بمراہ شامل ہوں گے یا نہیں بڑی خبر آ گئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ہی میزبان ٹیم پاکستان سمیت تقریباً تمام ٹیموں کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کے باعث مضبوط اسکواڈ کی تشکیل میں مشکل کا سامنا ہے۔
ایسی ہی مشکل سے روایتی حریف بھارت کی ٹیم بھی دوچار ہے۔ جس کے سب سے اہم فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شرکت پر اب تک سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔
آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کے مطابق 11 فروری کی رات تک بورڈ نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے اور بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ سلیکٹرز جسپرت بمراہ کی ٹیم مٰں شمولیت کا فیصلہ کل کریں گے۔
جسپرت بمراہ جو آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی انجری کی حتمی نوعیت جاننے کے لیے کمر کا دوسرا اسکین بنگلورو میں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیسر کی اسکین رپورٹ کل ملے گی اور سلیکٹرز اس رپورٹ کی روشنی اور ڈٓاکٹروں کی ایڈوائس کے مطابق ہی بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کریں گے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر جسپرت بمراہ کو میگا ایونٹ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تو ہرشت رانا ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
حارث رؤف کی میڈیکل رپورٹ آگئی، ’’چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں‘‘ ؟ اہم خبر