جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

سیمی فائنل جیتنے کے بعد بھارتی فاسٹ‌ بولر نے آئی سی سی سے کیا اپیل کر دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سینئر فاسٹ بولر محمد شامی نے سیمی فائنل جیتنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ایک بڑی پابندی ہٹانے کی اپیل کر دی ہے۔

بھارت کے سینئر فاسٹ بولر محمد شامی نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی سے گیند پر لعاب (تھوک) کے استعمال کی دوبارہ اجازت دینے کی اپیل کر دی ہے۔

محمد شامی جنہوں نے سیمی فائنل میں تین وکٹیں لے کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر نے کہا کہ آئی سی سی نے جب سے بولرز پر تھوک کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی تب سے ریورس سوئنگ کم ہو رہی ہے اور وہ چاہیں گے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ریورس سوئنگ کو دوبارہ کھیل میں لانے کے لیے اس پابندی کو واپس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم (فاسٹ بولرز) مسلسل ریورس سوئنگ کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب کھیل میں تھوک استعمال کرنے پر پابندی کی وجہ سے اس میں مشکل ہو رہی ہے، اسلیے آئی سی سی سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس پابندی کو واپس لے کیونکہ ریورس سوئنگ کے ساتھ کھیل میں مزید سنسنی پیدا ہوگی۔

محمد شامی جو رواں ایونٹ میں اب تک 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ انجری کے بعد بھارت کے واحد فرنٹ لائن پیسر کے طور پر ٹیم میں کردار ادا کرنا ایک بھاری ذمہ داری ہے جس کو وہ نبھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولرز گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کے لیے ماضی میں گیند کی ایک سائیڈ کو چمکدار بنانے کے لیے لعاب (تھوک) کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

تاہم آئی سی سی نے عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد صحت عامہ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بولرز کے گیند کرانے کے دوران تھوک استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹ کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں