قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مؤقف کی تعریف کرنی چاہیے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کوئی ابھی پاکستان کو نہیں ملی، اس کا بہت پہلے فیصلہ ہو چکا تھا، پاکستان نے گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے کثیر رقم خرچ کی ہے۔
فاسٹ بولر نے کہاکہ نہ کھیلنے اور ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کے لیے کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اتنا پیسہ لگائیں اور ایک ٹیم اٹھ کر نہ کھیلنے کا اعلان کر دے اور کہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اسے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے تو وہ آپ کی ہونی چاہیے اور اس کو الگ رکھیں، اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، پاکستان کی میزبانی بہت اچھی ہوتی ہے۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ابھی انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل کر گئی ہیں، انکار کے لیے آپ کو مضبوط وجوہات بیان کرنا پڑتی ہیں اور وجہ تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔
پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا
قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی جگہ کوئی اور ٹیم شامل کر لیں، ٹورنامنٹ کرائیں، میں قصور وار آئی سی سی کو قرار دوں گا، یہ سب کچھ ان کی وجہ سے ہوا ہے۔