جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا نیا پرومو جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان، سلمان علی آغا، کپتان محمدرضوان پرومو ویڈیو میں انٹری دیتے نظر آرہے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم ویڈیو پرومو میں اپنے اپنے انداز میں سیلیبریشن کرتے نظر آئے جبکہ عثمان خان ویڈیو پرومو میں پاکستانی پرچم کوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا، اس پرومو میں شریک تمام ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں تاہم پاکستانی کرکٹرز نمایاں ہیں۔

اس پرومو میں مشہور بالی ووڈ فلم سیریز مشن امپوسیبل کا اسٹائل اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو عمارت کی چھت سے ٹرافی کی طرف بڑھتے اور اسے حاصل کرنے کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا گیا ہے۔

اس پرومو میں پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، بھارت کے ہاردیک پانڈیا، انگلینڈ کے فل سالٹ اور افغانستان کے محمد نبی نمایاں ہیں۔

یہ تمام کرکٹرز ٹرافی حاصل کرنے کے لیے کوشاں دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ کہتے ہیں کہ یہ چیمپئنز کا گیم ہے، مقابلے میں مزا آئے گا۔

مذکورہ تینوں کھلاڑی ایک جگہ جمع ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای (ریسلنگ) کی طرح کا اسٹائل دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

اس پرومو کے آخر میں شریک تمام ٹیموں کے میچز کے یادگار لمحات کو شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں