منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کی بنگلا دیش کیخلاف کامیابی، پاکستان بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت نے پاکستان کو بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 237 رنز کا ہدف باآسانی 46.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کیوی بیٹر راچن رویندرا نے کم بیک کرتے ہوئے شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹام لیتھم 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ول یونگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ڈیون کانوے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، ناہید رضا، مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان نجم الحسن شنٹو نے 77 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تنزید حسین 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ذاکر علی 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

مہدی حسن مراز 13 رنز بنا کر او رورکی کا نشانہ بنے، مشفیق الرحیم 2 اور محمود اللہ 4 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ول او رورکی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔ ہار کی صورت میں اس کے ساتھ دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان بھی ٹورنامنٹ سے باہر اور گروپ ون سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اس وقت بھرپور فارم میں ہے جس نے آخری پانچ ون ڈے میچز میں سے لگاتار چار میچز جیت رکھے ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے ہار چکی ہے اور آخری پانچ میچز میں سے بھی کوئی میچ نہیں جیتا۔ تاہم بنگال ٹائیگرز 2017 چیمپئنز ٹرافی کی نیوزی لینڈ کو ہرا کر تاریخ دہرانے کے لیے بے قرار ہیں۔

اگر بنگلہ دیش گزشتہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ دہراتی ہے تو بیوزی لینڈ کی اپ سیٹ شکست کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کا موہوم امکان ہوگا۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 45 میچ کھیلے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 33 اور بنگلہ دیش نے 11 میچز جیتے ہیں جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں