جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کو ہرا کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب دیے گئے 363 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بناسکی، فائنل اتوار 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ڈیوڈ ملر کی برق رفتار سنچری بھی رائیگاں گئی، وین ڈر ڈوسن نے 69 اور کپتان باووما نے 56 رنز بنائے، ایڈن مارکرم 31 رنز بناسکے۔

ہینری کلاسن 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رکلٹن 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری اور گلین فلپس نے دو، دو وکتیں حاصل کیں۔

اس س قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 363 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا اور آسٹریلیا کے 356 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

رچن رویندرا نے 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کین ولیمسن بھی 102 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ڈیرل مچل 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ول ینگ 21 رنز بناسکے، ٹام لیتھم کو 4 رنز پر ربادا نے بولڈ کیا، گلین فلپس 49  رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لنگی نگیدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔

رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42 میں پروٹیز کامیاب رہے۔ 26 میں نیوزی لینڈ کو فتح نصیب ہوئی جب کہ پانچ بے نتیجہ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیل رہی ہے اور فائنل میں بلیو شرٹس کے کوالیفائی کرنے کے باعث اب یہ بڑا میچ 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں