جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: قومی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپنر کو فٹنس ٹیسٹ کیلیے طلب کر لیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپنر شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق 11 فروری تک اسکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

31 جنوری 2025 کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

اسکواڈ میں نائب کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، کامران غلام، طیب طاہر شامل ہیں۔ عثمان خان، اسپنر ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی یہی ٹیم کھیلے گی۔

سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہو سکتے ہیں، ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اندازہ ہے صائم ایوب کیلیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے، ہم جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں