آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا صدر آصف زرداری مہمان خصوصی تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں 29 سال کے طویل عرصہ بعد آئی سی سی ایونٹ کا میلہ سج گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کا شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری تھے۔ ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تزئن و آرائش کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ٹاس کے بعد دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، جس نے شائقین اور کھلاڑیوں کا لہو گرمایا۔ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں نے بچوں کا ہاتھ تھام کر گراؤنڈ میں انٹری دی۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔ اسٹیڈیم جے ایف تھنڈر 17، ایف سولہ اور شیر دل کی گھن گھرج سے گونج اٹھا۔
طیاروں نے آسمان پر سبز ہلالی رنگ بکھیرے۔ میچ سے قبل تین منٹ تک جاری رہنے والے فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضامیں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔
View this post on Instagram
افتتاحی تقریب میں 2017 میں چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل 1987 کے ورلڈ کپ میں اور آخری بار 1996 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور سری لنکا کے اشتراک سے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔