جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں سے محروم شائقین کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں شیڈول بھارتی میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے پاکستان میں سج رہا ہے۔ تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث بلیو شرٹس اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی۔

آئی سی سی نے یو اے ای (دبئی) میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے جن کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت کے تین گروپ میچز اور سیمی فائنل ون کے اضافی ٹکٹ آج یو اے ای کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے بعد دستیاب ہوں گے۔

آئی سی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج سے 20 فروری کو بنگلہ دیش، بھارت مقابلے، 23 فروری کو پاک بھارت مقابلے، 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے اضافی ٹکٹوں کے علاوہ 4 مارچ کو شیڈول پہلے سیمی فائنل کے محدود ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو یہ مقابلہ بھی 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس کے ٹکٹ پہلے سیمی فائنل کے نتیجے کے بعد دستیاب ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا سرپرائز کیا ہوگا؟ بڑی خبر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں