چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا اس میچ کے ٹکٹ بلیک میں بھاری قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کل سے پاکستان میں آغاز ہو رہا ہے تاہم شائقین کرکٹ کو 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا شدت سے انتظار ہے۔
روایتی حریفوں کے اس بڑے مقابلے کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے تھے اور بڑی تعداد ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس گھروں کو لوٹی۔ تاہم اب یہ ٹکٹ بلیک میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیمئئنز ٹرافی کے اس سب سے بڑے مقابلے کا بلیک مارکیٹ میں ٹکٹ 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹکٹوں سے محروم شائقین اس کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور وہ بلیک مارکیٹنگ مافیا سے مہنگے داموں ٹکٹ خرید رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دبئی اسٹیڈیم کے گرینڈ لاؤنج کے ٹکٹ کی قیمت بلیک میں 15 لاکھ روپے تک جا چکی ہے، جس کی وجہ یہاں سے میچ کا بہترین نظارہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی بلیک میں منہ مانگے داموں فروخت کوئی نئی بات نہیں۔ گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران اس میچ کے ٹکٹ کی قیمت بلیک مارکیٹ میں لگ بھگ 50 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔
تصاویر: غرور کا سر نیچا! بھارتی کھلاڑیوں کے سینے پر ’’پاکستان‘‘ کا نام سج گیا