بھارت کا غرور خاک میں مل گیا بلیو شرٹس چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے لیکن وہ پاکستان کا نام سینے پر سجا کر دبئی میں میچز کھیلیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کل سے پاکستان میں آغاز ہو رہا ہے۔ بھارتی بورڈ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور بلیو شرٹس اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی۔
تاہم بھارت کا یہ غرور خاک میں مل گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی دبئی میں میگا ایونٹ کے میچز ضرور کھیلیں گے مگر پاکستان کا نام ان کے سینے پر سجا ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کے اعتراض کو پس پشت ڈالتے ہوئے قواعد کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام درج ہے۔
گزشتہ روز بھارتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز نے نئی رنگین جرسی میں تصاویربنوائیں۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ بلیو شرٹس ٹیم کی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔ تاہم آئی سی سی نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے میزبان ملک کے نام کا لوگو شرٹ پر لگانا لازمی قراردیا تھا۔
3 دہائیوں بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لیے مکمل تیار