جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ، شاہینز نے شاداب کی قیادت میں افغانستان کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں شاہینز نے شاداب خان کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم کو 144 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

کرکٹ تجزیہ کار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کو مضبوط حریف اور فائنل فور میں شامل کر رہے ہیں۔ تاہم میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچ میں گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے مضبوط ٹیم افغانستان کو شاہینز نے شاداب خان کی قیادت میں 144 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز اسکور کیے۔ حسین طلعت 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عرفان خان اور محسن ریاض نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 170 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ شاہینز کے کپتان شاداب خان نے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

افغان ٹیم شاہینز سے شکست کے بعد اپنا دوسرا وارم اَپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 16 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز کا مقابلہ 17 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا سے ہوگا جبکہ اس کا دوسرا اسکواڈ اسی دن دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف ایکشن میں ہوگا۔

’فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضوان خوش نہیں‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں