جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

’’ٹیم میں سب کپتانی کیلیے لڑ رہے ہیں‘‘، چیمپئنز ٹرافی سے شرمناک اخراج کے بعد امام الحق کا انٹرویو کلپ دوبارہ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے شرمناک اخراج کے بعد اوپنر امام الحق کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ٹیم میں کپتانی کی لڑائی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت سے شکستوں کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 سے شرمناک انداز میں باہر ہوئی ہے۔ ان شکستوں کے بعد جہاں سابق کرکٹرز اور شائقین ٹیم پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ وہیں قومی اوپنر امام الحق کا دو ماہ قبل دیے گئے پوڈکاسٹ انٹرویو کا ایک کلپ دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ہنستے ہوئے ٹیم میں کپتانی پر لڑائی کی بات کر رہے ہیں۔

الٹرا ایج کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں میزبان قومی اوپنر امام الحق سے ٹیم میں کپتان سے متعلق سوال کرتی ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے اوپنر پہلے ہنستے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ کیا بتاؤں کپتان کا کوئی نام ذہن میں نہیں آ رہا۔ ٹیم میں کپتانی کے لیے سب آپس میں لڑ رہے ہیں۔

بعدازاں امام الحق نے بطور لیڈر محمد رضوان کا نام لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دوروں میں ہوٹل میں نماز کے لیے کمرے کا انتظام کرتے، تمام کھلاڑیوں کو نماز کے لیے جمع کرنا۔ نماز کے لیے واٹس ایپ گروپ بنانا، یہ سب رضوان کرتا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ:

 

مکمل انٹرویو کی ویڈیو:

 

واضح رہے کہ دو سال میں پاکستان میں چار سے پانچ کپتان تبدیل کیے گئے ہیں۔ 2023 میں افغانستان کے خلاف بابر اعظم کو آرام دینے کے نام پر شاداب خان کو قیادت سونپی گئی۔

بعد ازاں ورلڈ کپ 2023 میں شرمناک کارکردگی کے بعد بابر اعظم کے کپتانی چھوڑ دینے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی شان مسعود اور وائٹ بال ٹیم کی قیادت شاہین شاہ کے سپرد کی گئی۔

تاہم محسن نقوی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہین شاہ کو ہٹا کر بابر اعظم کو ایک بار پھر وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا۔ تاہم ٹی 20 ورلڈ کپ میں حسب سابق نتیجے کے بعد وہ ایک بار پھر مستعفی ہوگئے اور اس بار کمان محمد رضوان کو سونپی گئی۔

تاہم اس ساری مدت کے دوران کپتانی کے لیے ٹیم میں اختلافات حتیٰ کہ کچھ عرصہ قبل ہم نوالہ ہم پیالہ بنے کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے بات تک نہ کرنے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں۔

کیا عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم سلیکشن سے مطمئن تھے؟ ہیڈ کوچ نے ملین ڈالر سوال کا جواب دے دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں