جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے دفاع کیلیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں دو دن باقی رہ گئے ہیں دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کی اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں۔ پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے اور اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم بدھ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ سے کرے گا۔

ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کے دفاع کے عزم اور پاکستان کو ایک بار بھر چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بنانے کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے گرین شرٹس کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

قومی کرکٹر نے بھرپور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی ورزشوں سے اغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی اور بعد میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کر کے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم قومی کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد نے آرام کو ترجیح دیتے ہوئے پریکٹس میں شرکت نہیں کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں اور میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔پیسر نے نیٹ سیشن میں شرکت کی اور بولنگ کرائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا۔ یہ میگا ایونٹ 8 سال بعد  منعقد ہو رہا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 : آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں