بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش میچ سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ کل (جمعرات) کو کھیلا جائے گا تاہم اس میچ سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں گروپ اے کا ایک میچ کل (جمعرات) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اگرچہ دونوں ٹیموں کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد یہ میچ صرف رسمی حیثیت رکھتا ہے تاہم میچ سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ جمعرات کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے اور یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہونا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بھی پنڈی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث یہ میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز گروپ بی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا اور میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا۔ کئی گھنٹے بارش رکنے کا انتظار کرنے کے بعد امپائرز نے میچ کو منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جب کہ گروپ بی میں گزشتہ روز میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں کے تین، تین پوائنٹ ہیں جب کہ آج اسی گروپ کا اہم میچ انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں اور آج کا میچ ہارنے والی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ یا افغانستان، آج ایک ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں