پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے اور سابق بھارتی کرکٹر نے تمام ٹیموں کو گرین شرٹس کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن ہے۔ ایسے وقت میں جب سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم تنقید کی زد میں ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تاہم ایک سابق بھارتی کرکٹر نے تمام تر خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے گرین شرٹس کو چیمپئنز ٹرافی میں دیگر ٹیموں کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
آئی سی سی جائزے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔ گرین شرٹس نے خاص طور پر گزشتہ چھ ماہ کے دوران بڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
روی شاستری کے مطابق خاص کر پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقا میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اگر پاکستان ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو گی۔
سابق ہندوستانی کرکٹر وکوچ کا ماننا تھا کہ صائم ایوب کا زخمی ہونا پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے اور گرین شرٹس کو ان کی کمی محسوس ہوگی۔ تاہم ہوم کنڈیشنز کے ساتھ خطرناک فاسٹ باؤلنگ اٹیک اس کا پلس پوائنٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی چیمپئن پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین ون ڈے سیریز جیتی ہیں اور اس لیے وہ پورے اعتماد کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں اترے گی۔
روسی شاستری نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی، اس کے بعد کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے۔