جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی، پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائبرڈ ماڈل کے تحت اتوار 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس بڑے مقابلے کے لیے قومی اسکواڈ آج کراچی سے دبئی پہنچ گیا ہے۔ زخمی ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والے قومی اوپنر فخر زمان ٹیم کے ہمراہ نہیں ہیں۔ ان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم آج یو اے ای پہنچ کر آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے یکطرفہ مقابلے اور 60 رنز کے شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ منفی 1.2 ہو گیا ہے۔

پاکستان نے روایتی حریف بھارت سے 23 فروری کو دبئی میں کھیلنا ہے اور اس کے بعد بنگلہ دیش سے 27 فروری کو اپنا آخری گروپ میچ کھیلنا ہوگا۔

ہر گروپ سے دو ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔ اس لیے پاکستان کو یہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے کیونکہ کسی اب کسی ایک میچ میں بھی شکست گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔

تاہم منفی رن ریٹ میں جانے کے بعد دونوں میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا آسان نہ ہوگا۔ اس کے لیے پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ٹیموں کو بڑے مارجن سے ہرا کر اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔

اگر گروپ میں تین ٹیمیں دو، دو میچز جیتیں تو پھر سیمی فائنل میں رسائی کا معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔

مثال کے طور پر اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہراتا اور بھارت سے جیت جاتا ہے۔ بھارت بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو ہراتا ہے۔ پاکستان اپنے اگلے دونوں میچز جیت جاتا ہے تو تینوں ٹیمیں دو، دو میچ جیت کر مساوی پوائنٹ حاصل کر لیں گی۔ اس صورتحال میں معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں