بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: شاہین آج کیویز پر جھپٹنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شاہین آج کیویز پر جھپٹنے کو تیار ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاھی میچ سے قبل رنگوں سے بھری افتتاحی تقریب ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اوپر سے فلائی پاسٹ کریں گے، میگا ایونٹ کے کھلاڑیوں کو سلامی پیش کریں گے۔

جے ایف تھنڈر سیونٹین فلائی پاسٹ کریں گے، ایف سولہ اور شیر دل کی گھن گرج فینز کا لہو گرمائے گی۔

سابق کرکٹر باسط علی نے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ تگڑی ٹیم ہے۔

باسط علی نے کہا کہ ہماری ٹیم کو یہ فائدہ ہے کہ فیورٹ ٹیموں میں شامل نہیں، ہماری ٹیم فیورٹ میں نہیں تو پریشر بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پریشر نیوزی لینڈ پر ہوگا۔

دوسری جانب کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت تگڑی ٹیمیں ہیں، نیوزی لینڈ اچھی تیاری کے ساتھ ٹورنامنٹ میں آرہی ہے، پاکستان ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی جیت سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے تو 300 رنز بنانے ہوں گے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان میں 30 سال بعد بڑا ایونٹ ہورہا ہے ٹیم اچھی بنانی چاہیے تھی، اسپنرز اور زیادہ بہتر ہوسکتے تھے اگر ان پر محنت کرکے تیار کرتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں