پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کے لئے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں تاحال انہوں نے بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی خدشات ظاہر کئے ہیں اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی تصدیق بھی کردی ہے۔

اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق کمنز نے ابھی تک بولنگ شروع نہیں کی ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کپتانی پر بات چیت کی جارہی ہے۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ کے مطابق آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔

دوسری جانب بھارت نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اسکواڈ میں اسپنر ورون چکرورتی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

بھارتی ٹیم کے نوجوان اسپنر ورون چکرورتی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی میچوں کی سیریز میں 9.8 کی ایوریج سے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

6 فروری سے شروع ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے قبل ورون نے ناگپور میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

بی سی سی آئی نے ورون چکرورتی کو اسکواڈ میں کرکٹ ماہرین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے رائے دینے پر بعد شامل کیا ہے۔

ایشون کا کہنا تھا کہ سب ورون کی شاندار کارکردگی کی بات کررہے ہیں میرے خیال میں اسے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم میں پہل ہی چار اسپنرز واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا اور اکشر پٹیل شامل ہیں۔

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنا ابتدائی اسکواڈ جمع کروادیا ہے جبکہ فائنل اسکواڈ جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں