منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو خط، ہائبرڈ آپشن مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے بعد گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اس معاملے پر اپنی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آتی تو آئندہ پاکستان بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ کسی بھی وینیو پر نہیں کھیلے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو وجہ بناتے ہوئے اپنی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنا چاہتا ہے اور اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا خواہشمند ہے۔

تاہم چیئرمین پی سی بی اس سے قبل بھی متعدد بار دوٹوک موقف دے چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کسی طور قبول نہیں ہوگا۔ پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرایا جائے گا۔

دوسری جانب شو پیس ایونٹ کے لیے پی سی بی کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اسٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جب کہ آئی سی سی بھی ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز مختص کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں