چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا اس میچ کے حوالے سے روہت شرما نے اظہار خیال کیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ سے ہو رہا ہے، لیکن دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں 23 فروری کو ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے پر لگی ہیں۔
اس ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے بھارتی ٹیم کی کیا پلاننگ ہوگی۔ اس حوالے سے بھارتی کپتان روہت شرما نے اظہار خیال کیا۔
بھارت میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں بلیو شرٹس کپتان سے جب پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو روہت شرما نے جواب دیا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ ہمارے لیے صرف ایک میچ ہے اور اہم اس میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں کوئی خاص پلاننگ نہیں بلکہ کسی بھی کرکٹ ٹیم سے جو توقع ہوتی ہے ہم بھی اس دن وہی کریں گے۔
واضح رہے کہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے اوول میں کھیلنے گئے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ ہمارے لیے ٹورنامنٹ کے تمام میچز ہی اہم ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کیلیے انتظار ختم، فروخت آج سے شروع