چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گرم ہیں میگا ایونٹ کے بعد انہوں نے اپنا اگلا منصوبہ بتا دیا۔
روہت شرما نے اپنی قیادت میں 8 ماہ میں بھارت کو دوسری آئی سی سی ٹرافی جتوا دی ہے۔ چیمپئن کپتان کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں پھیلی ہوئی تھیں۔ میگا ایونٹ کے اختتام کے بعد روہت شرما نے اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے اپنی آئندہ کی منصوبہ بندی بتا دی ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کپتان بننے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما سے ان کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا جس پر بھارتی کپتان نے واضح طور پر ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ابھی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہیں اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں صرف افواہیں ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا نے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا ایک اعزاز ہے۔ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے وطن کے لیے کھیلنے کو تیار ہوں۔
روہت شرما نے کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلیے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل روہت شرما کا آخری میچ ہو سکتا ہے لیکن بھارتی کپتان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹ بھی کیا تھا کہ میگا ایونٹ کے بعد چیف سلیکٹر اجیت اگرکر روہت شرما سے ان کے مستقبل کے حوالے سے بات کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل: روہت شرما اور ویرات کوہلی آج اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں؟ اہم خبر