جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کا ریکارڈ فخر زمان کے نشانے پر!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کے پاس چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہو رہا ہے اور افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں چیمپئنز ٹرافی 2017 فائنل کے ہیرو جارح مزاج قومی اوپنر فخر زمان کے پاس موقع ہوگا کہ وہ شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیں۔

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 35 اننگز کھیل کر 1078 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ فخر زمان نے کیویز کے خلاف 19 اننگز میں 1053 بنائے ہوئے ہیں۔

فخر زمان اگر 26 رنز کی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہوئے 131 رنز کی اننگ کھیل لیتے ہیں تو سب سے کم اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز کرنے والے قومی بیٹر بن جائیں گے۔

اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سابق پاکستان کپتان انضمام الحق کے پاس ہے۔ انہوں نے 42 اننگز میں 1283 رنز اسکور کیے جب کہ دوسرے نمبر پر سابق اسٹائلش اوپنر سعید انور ہیں جنہوں نے 32 اننگز میں 1260 رنز بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا، دوسرا فاسٹ بولر بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں