اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

پاکستان کی میزبانی شاندار، لوگ بہترین، اور کھانے بے حد لذیذ ہیں: اسٹیو اسمتھ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا امید ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ دیکھنے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آئے گی۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہیں یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کارکردگی دکھانے کا موقع ہے، ہم بہت ہی ریلیکس ہیں اور سب کا فوکس اس وقت میچ پر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی، آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہونگے

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے آئی سی سی ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتی ہے، ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں ہیں اور انگلینڈ بہت بہترین ٹیم ہے وہ وائٹ بال کرکٹ اچھا کھیل رہی ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ پلئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے وقت کروں گا، چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں، قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا امید ہے شائقین آکر میچ انجوائے کریں گے۔

آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے اور یہاں کے لوگ بہترین ہیں اور کھانے بے حد لذیذ ہیں جب سے پاکستان پہنچے ہیں اچھے دن گزر رہے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، ہمارےکھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنےکا بھی اچھا تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں دنیائے کرکٹ کے سب سے پرانے حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ، کچھ دیر بعد قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں