چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو چکا ہے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے میگا ایونٹ کے ٹکٹ کی نئی کٹیگری متعارف کرا دی گئی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہوچکا اور آج میگا ایونٹ کا دوسرا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
شائقین کے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے جوش وخروش کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹیگری متعارف کرائی گئی ہے جو چار میچوں پر مشتمل بنچ پیکیج ہے۔
شائقین کے لیے دبئی میں ہونے والے چار میچز کے لیے ایک بنچ پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ اس پیکیج کے تحت دبئی میں ہونے والے بھارت کے تینوں میچز اور ایک سیمی فائنل کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک میچ کے ٹکٹ کی قیمت 50 ہزار درہم مقرر کی گئی ہے۔
اس پیکیج کے تحت چار ٹکٹوں کیلیے شائقین کو 2 لاکھ درہم ادائیگی کرنی ہوگی جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ 52 لاکھ روپے بنتی ہے۔
چاروں ٹکٹس وی آئی پی سوئٹ کی ہیں، جہاں سے کرکٹ میچز کا دلفریب نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے ’’مفت ٹکٹ اور کھانے پینے کے کوپن‘‘ کہاں مل رہے ہیں؟
یہ انمول ٹکٹ پیکج بھی آن لائن خریدا جاسکتا ہے۔ تاہم ایک صارف آن لائن زیادہ سے زیادہ صرف چار ٹکٹس خرید سکتا ہے۔