بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں میگا ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی چیپمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہو رہا ہے۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب اسی روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

تاہم اس سے قبل کرکٹ کے ماحول کو گرمانے کے لیے آج لاہور کے شاہی قلعہ میں واقع دیوان عام (حضوری باغ) میں چیمپئنز ٹرافی کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی

اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔ تقریب میں پی سی بی اور آئی سی سی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔

اس روز جے ایف تھنڈر 17، ایف سولہ اور شیر دل شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 18 اور 19 فروری کو پاکستان پہنچیں گی۔

بھارتی ٹیم اپنے میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی، جس کے لیے بلیو شرٹس نے دبئی کے لیے اڑان بھر لی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 20 فروری کو بھارت سے مقابلے کے بعد پاکستان اپنے بقیہ میچز کھیلنے آئے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ پاکستان 29 سال کے طویل عرصہ بعد کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں سے محروم شائقین کیلیے بڑی خوشخبری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں