پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹرمپ کارڈ ورن چکرورتی کی ’’ناکام اداکار سے کامیاب کرکٹر‘‘ بننے کی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں اسپنر ورن چکر ورتی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹرمپ کارڈ کہا جا رہا ہے تاہم اس مقام تک پہنچنے میں ان کی طویل جدوجہد شامل ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان کی میزبانی مگر ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

اس اہم میچ کے لیے بھارتی لیگ اسپنر ورون چکرورتی کو بلیو شرٹس کا ٹرمپ کارڈ کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں صرف دو میچز ہی کھیلے مگر سات وکٹیں لے کر ٹاپ تھری بولرز میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے ہیرو قرار پائے۔

آج ہر کرکٹ شائق کی زبان پر ورون چکرورتی کا نام ہے۔ لیکن یہ نام بنانے کے پیچھے لیگ اسپنر کی ناکام اداکار سے آرکیٹیکٹ اور پھر کامیاب اسپنر بننے تک کی طویل اور صبر آزما جدوجہد بھی شامل ہے۔ اس جدوجہد میں لوگوں نے ان کی بولنگ کا مذاق بھی بنایا لیکن انہوں نے اپنی محنت سب کو غلط ثابت کر دکھایا۔

ورون چکرورتی جب بولنگ کرتے تھے تو ساتھ کرکٹرز ان کا یہ کہہ کر مذاق اڑاتے تھے کہ تم مسٹری اسپنر نہیں بلکہ مستری اسپنر ہو۔ آج وہی مستری اسپنر ایک ارب سے زائد بھارتیوں کیلیے امید کی کرن بن چکا ہے۔

سال 2014 ورون کی زندگی میں اہم ہے۔ اس سال انہوں نے تامل فلم جیوا میں کام کیا۔ یہ ایک کرکٹر کی کہانی تھی جو ناکام تھا لیکن ایک دم سے نامور کرکٹر بن گیا۔

لیکن اس وقت کے اداکار ورون کو کیا پتہ تھا کہ اسکی بھی یہی کہانی ہوگی۔ ٹیپ بال سے کھیلتا تو مذاق اڑتا، آرکیٹیکچر پڑھنے کی وجہ سے اسے ساتھی مستری بولتے تھے۔

پھر فلم جیوا کی طرح ورون کی کہانی میں بھی ٹرن آیا۔ اس کی قسمت کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں بھی گیند ٹرن ہونا شروع ہو گئی۔ آئی پی ایل نے ورون چکرورتی کو کرکٹ اسٹار بنا دیا۔

آئی پی ایل کی کارکردگی پر پہلے بھارت کی نیشنل ٹی 20 اور پھر ون ڈے ٹیم میں آیا اور ایسا آیا کہ جیوا کا ناکام اداکار انڈین ٹیم کا ہیرو ثابت ہوا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بھارت یا نیوزی لینڈ؟ فیصلہ آج دبئی کے میدان میں ہو گا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں