پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی 2025: کس ٹیم کو کیا ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا میلہ بھارت کے چیمپئن بننے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا اس ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم پر دولت کی برسات ہوئی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی گئی تاہم فائنل سمیت بھارت نے اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے۔

لگ بھگ تین ہفتوں تک سجنے والا یہ میل گزشتہ روز دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کے بعد بلیو شرٹس کی فتح کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹرافی تو بھارت نے اٹھائی مگر چیمپئن ٹیم کے ساتھ شریک تمام آٹھوں ٹیموں پر دولت کی برسات ہوئی۔

بھارتی ٹیم نے ریکارڈ تیسری بار ٹرافی اٹھائی لیکن اس کے ساتھ روہت الیون نے بڑی انعامی رقم بھی پائی۔ چیمپئن ٹیم کے حصے میں 62 کروڑ روپے آئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی تو نہ جیت سکی لیکن رنر اپ رہ کر 31 کروڑ روپے ضرور جیت گئی۔

سیمی فائنل میں اپنا سفر تمام کرنے والی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے حصے میں فی ٹیم 15 کروڑ روپے سے زائد رقم آئی۔

ٹورنامنٹ میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر رہنے والی ٹیمیں افغانستان اور بنگلہ دیش کو 9 کروڑ 70 لاکھ روپے ملے۔

میزبان ٹیم پاکستان کی کارکردگی ٹورنامنٹ میں انتہائی بدترین رہی اور وہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی پہلی میزبان ٹیم بنی جس نے ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیتا۔ تاہم پھر بھی ساتویں نمبر پر ٹورنامنٹ ختم کرنے والی گرین شرٹس اور آخری آٹھویں نمبر پر رہنے والی انگلش ٹیم کو 3 کروڑ 80 لاکھ روپے ملے۔

صرف یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے تین کروڑ 47 لاکھ اور گروپ مرحلے میں ہر کامیابی پر 94 لاکھ روپے بھی اضافی ملے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مجموعی انعامی رقم ایک ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے رکھی گئی تھی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں