بھارت روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تاہم اسی کے ساتھ بھارتی کپتان نے ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنی ٹیم کے نام کر دیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ریکارڈ تیسری بار چیپمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی بلیو شرٹس نے ایک بدترین ریکارڈ بھی اپنے ساتھ نتھی کر لیا ہے۔
گزشتہ روز جب دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں روہت شرما نیوزی لینڈ کیخلاف فائنل میچ کا ٹاس ہارے تو یہ بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 15 میچوں میں ٹاس ہارا جب کہ روہت شرما کی قیادت میں مسلسل 12 واں میچ تھا جس میں وہ نیتجہ سے قطع نظر ٹاس نہ جیت سکے۔
روہت شرما نے فائنل میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد بطور کپتان مسلسل 12 بار ٹاس ہارنے کا ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ برائن لارا نے اکتوبر 1998 سے مئی 1999 تک مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارا تھا۔
تاہم یہ بدترین ریکارڈ بھارتی ٹیم کے نام ہوگیا۔ بھارت کی ٹیم کے ساتھ ٹاس میں شکست کا آغاز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔
روہت شرما ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ بھارتی کپتان نے اگلا منصوبہ بتا دیا