پاکستان کے سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی میں ایک میچ پاک بھارت میچ سے بھی بڑا ہوگا اور وہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہوگا۔
اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ پاکستان بمقابلہ انڈیا بڑا میچ ہے جو 23 فروری کو کھیلا جائے گا مگر اس سے بڑا میچ تو پہلا میچ ہے جس سے فیصلہ ہوجائے گا کہ آپ سیمی فائنل میں جائیں گے یا نہیں۔
باسط علی نے کہا کہ میرے بڑے یہاں بیٹھے ہیں مگر میں معافی چاہتا ہوں میں اپنا تجربہ بیان کررہا ہوں، ہر دن اتوار کا نہیں ہوتا اس لیے نیوزی لینڈ کی ہیٹرک نہیں ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا بخار عروج پر، اضافی ٹکٹ فوری فروخت
سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں ہم نے نیوزی لینڈ سے 3 میچ کھیلے اور ہم ان تینوں میچز میں شکست ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ اچھا ہے کہ پاکستان ٹرائی سیریز کے دونوں میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے، اگر وہ یہ دونوں میچ جیت جاتا تو پھر چیمپئنز ٹرافی میں بڑی مشکل ہوجاتی۔